Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2019 06:32am

سال کی وہ تاریخ جس میں شادی کرنے والوں کے درمیان جلد علیحدگی ہو جاتی ہے

سائنس دانوں نے شادی کرنے والوں کے لیے ایک تاریخ کے حوالے سے  انتہائی سخت وارننگ جاری کی ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن کے سائنس دانوں نے جدید تحقیق کے بعد نوجوان جوڑوں کو ہدایت کی ہے کہ کبھی بھی 14 فروری کو شادی مت کریں۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے محققین کا کہنا ہے کہ اس روز ہونے والی شادی کے بہت جلد خاتمے سے دوچار ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

محققین نے اس تحقیق کے لیے 11 لاکھ شادیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جن میں 6 فیصد ویلنٹائنز ڈے پر ہوئی تھیں۔

انہوں نے دونوں طرح کی شادیوں اور میاں بیوی کے تعلقات کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے جن سے معلوم ہوا کہ باقی سال میں ہونے والی شادیوں کی نسبت ویلنٹائنز ڈے پر ہونے والی شادیوں میں طلاق کی شرح 37 فیصد زیادہ تھی۔

ویلنٹائنز ڈے یعنی 14 فروری کو ہونے والی شادیوں کے تین سال مکمل کرنے کی شرح بھی حیران کن طور پر 45 فیصد کم تھی۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ویلنٹائنز ڈے پر شادی کرنے والوں کی ایک سال کے اندر طلاق ہوجانے کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

Read Comments