Aaj Logo

شائع 19 اکتوبر 2019 01:04pm

جتھوں اور لشکروں کو داخل ہونے نہیں دینگے، آئی جی اسلام آباد

کسی شخص یا گروہ کوکوئی سڑک بند نہیں کرنے دی جائے گی آئی جی اسلام آباد نے واضح کردیا کہ کسی کوجتھوں ،لشکروں یا جلوس کو داخل نہیں ہونے دیںگے آئی جی اسلام آباد، آر پی او اورسی پی او نے مشترکہ حکمت عملی اپنا لی ۔

 جڑواں شہروں ميں حالیہ صورتحال پرپولیس نے قیام امن کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کر لیا ہے ، ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد، آرپی او اور سی پی او کی مشترکہ حکمت عملی کر لی گئی ہے ۔

آئی جی اسلام آباد عامرذوالفقارنے کہا ہے کہ کسی شخص یا گروہ کوکوئی سڑک بند نہیں کرنے دی جائے گی،شہریوں کی آزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 احتجاج کے نام پرقانون کوہاتھ میں لینے والے فوری گرفتارہوںگے، کسی کوجتھوں ،لشکروں یا جلوس کو جڑواں شہروں میں داخل نہیں ہونے دیںگے ۔جڑواں شہروں کے چپےچپے پرقانون کی حکمرآنی قائم ہے اوررہے گی، محکمہ داخلہ نے جوایس اوپیزجاری کئے ہیں ان پرمکمل عمل ہوگا ۔

Read Comments