لاس ویگاس: امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کنسرٹ کے دوران پرفارم کرتے ہوئے اسٹیج سے سر کے بَل نیچے گِر پڑیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لاس ویگاس میں لیڈی گا گا کا کنسرٹ جاری تھا کہ اس دوران انہوں نے اپنے ایک مداح کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔
وہ مداح جیسے ہی اسٹیج پر آیا تو گلوکارہ نے چھلانگ لگائی اور اس کی بانہوں میں سمانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ پایا دونوں اسٹیج سے سیدھے فرش پر جاگرے، ویڈیو دیکھئے۔
Lady Gaga and a fan suffered a major fall at #Enigma tonight! 😱 pic.twitter.com/3YplZSUHIG
— The Pop Hub (@ThePopHub) October 18, 2019
جیسے ہی وہ اسٹیج سے گریں تو مداحوں میں تشویش پھیل گئی تاہم وہ اپنے پیروں پر کھڑی ہوئیں اور کہا کہ 'سب ٹھیک ہے، جو چیز ٹھیک نہیں ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں اسٹیج کے ساتھ سیٹرھیوں کی ضرورت ہے تاکہ میں واپس سٹیج پر جا سکوں'۔
واقعہ رونما ہونے کے بعد لیڈی گاگا کا وہ مداح رونے لگا جس پر گاگا نے کہا کہ 'پریشان مت ہوں، سب ٹھیک ہے۔ یہ آپ کی غلطی نہیں ہے'۔
ڈاکٹرز نے اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے، ان کے مینیجر کا کہنا ہے کہ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں البتہ درد کی شکایت ضرور ہے۔
واضح رہے کہ سنہ 2013 میں ان کے کولہے میں فریکچر ہوا تھا جس کے بعد گلوکارہ کو 'بورن دِس وے' نامی اپنا ٹوور منسوخ کرنا پڑا تھا۔
plssss 😭😭😭😭 pic.twitter.com/wvvd1d5Odw
— alex 🧚🏼♂️ (@alexjergi) October 18, 2019