Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2019 03:57pm

آزادی مارچ کے شرکاء کو کھانے پینے سمیت دیگر ‏سہولیات فراہم نہ کریں، انتظامیہ کی ہدایت

جے یو آئی ف کے ممکنہ آذادی مارچ سے نمٹنے کیلئے جڑواں شہروں کی پولیس اور ‏انتظامیہ چوکنی ہوگئی۔تاجروں کو مارچ کے شرکاء کو کھانےپینے، رہائش سمیت دیگر ‏سہولیات فراہم نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔ شہر کے داخلی راستوں پر مظاہرین کو روکنے کی ‏حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔

 مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ۔جڑواں شہروں کی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں ‏آگئی۔ ممکنہ مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ ‏راولپنڈی انتظامیہ نے شہربھرکے کیٹرنگ کمپنیوں کو شورٹی سرٹیفیکیٹس جاری کر ‏دیئے۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ آزادی مارچ کے شرکا کو کھانے پینے کی سپلائی نہ کی ‏جائے۔دھرنے کے شرکاء کو سپلائی دینے والے کے خلاف کاروائی ہو گی۔ضلعی ‏انتظامیہ نے کیٹرنگ کمپنیوں سے بھی بیان حلفی لینا شروع کر دیئے۔‏اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی جانب سے بھی تاجروں کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

ہدایت ‏نامہ میں کہا گیا ہے کہ کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساونڈ سسٹم سمیت کوئی ‏بھی چیز دھرنا والوں کو نہ دی جائے۔ ایسی کسی بھی سرگرمی میں پائے گئے تو ‏قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔وفاقی پولیس نے آج ہونے والے اجلاس میں شہر کے داخلی راستوں پر مظاہرین کو ‏روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔

Read Comments