قطر: کارکنوں کے حقوق کا تفحظ کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے اکثر 'کفیل' کے نظام پر تنقید کی جاتی ہے جس کی وجہ سے اب قطر کی وزارت محنت نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک 'کفیل' کے نظام کو مکمل طور پر ختم کردے گا۔
غیر ملکی کارکنوں کے اسپانسرشپ سسٹم یعنی 'کفیل' کے نظام کے حوالے سے قطر کے وزیر محنت یوسف محمد العثمان فخرو کا کہنا ہے کہ ملک میں 2022 سے کم سے کم اجرت کا نظام بھی شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس قانون کے تحت غیر ملکی کارکنوں کو آجر کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک چھوڑنے یا کام تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
اس سے قبل سعودی عرب میں بھی کئی دہائیوں سے رائج کفیل سسٹم کا خاتمہ کیا جاچکا ہے جس کے بعد غیر ملکیوں کو کسی سعودی آجر یا کفیل کے ماتحت رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔