آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی، سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کیلئے مصباح الحق نے رینجنل کوچز سے فیصل آباد میں ابتدائی مشاورت مکمل کرلی جس میں فٹنس اور ڈسپلن کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
مشاورت کے دوران سرفراز احمد کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت پر بحث ہوئی اور اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ انہیں ٹیسٹ سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے، ان کی جگہ محمد رضوان اور عدنان اکمل کا نام زیر غور ہیں۔
دورے کیلئے بولرز کا انتخاب درد سر بنا ہوا ہے۔ محمد عرفان، راحت علی، عمران خان سینئر، ثمین گل اور بلاول بھٹی پر نظریں ہیں۔
اسکواڈز کے اعلان سے قبل دوبارہ مشاورت کی جائے گی، تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے قومی ٹیم 26 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔
سلمان بٹ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں جبکہ عابد علی، امام الحق، سمیع اسلم اور شان مسعود کے نام دورہ آسٹریلیا کے لئے زیر غور ہیں۔
اس کے علاوہ عثمان صلاح الدین اور محمد سعد کے نام بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کے لئے زیر غور ہیں۔