انگلینڈ میں آئندہ برس ہونے والے 'دی ہنڈرڈ' کرکٹ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے، پلئیرز ڈرافٹ کیلئے 35 کھلاڑی رجسٹرڈ ہوگئے۔ محمد عامر پاکستان کیجانب سے مہنگی کٹیگری میں شامل ہیں۔
شارٹ فارمیٹ کی منفرد لیگ 'دی ہنڈرڈ' کی پلیئرز ڈرافٹنگ 20 اکتوبر کو ہوگی جس کے لئے 35 پاکستانی کرکٹرز سمیت 239 غیرملکی کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی ریزرو پرائس 1 لاکھ پاونڈ ہے جبکہ بابراعظم، شاداب خان اور محمد حفیظ کی بیس پرائس 75 ہزار پاونڈ ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیگ کا پہلا ایڈیشن آئندہ سال جولائی اگست میں منعقد ہوگا۔
اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، ہر ٹیم میں تین غیرملکی کھلاڑی شامل ہونگے۔
یہ نیا کرکٹ فارمیٹ کیا ہے اور اس میں کون کون شامل ہے؟
٭ یہ نیا فارمیٹ برطانیہ میں شروع کیا جا رہا ہے جس میں کل سو گیندوں کی اننگز ہو گی اسی لیے اسے دی ہنڈرڈ کا نام دیا گیا ہے۔
٭ ہر ٹیم کو انگلینڈ کا ایک ٹیسٹ پلئیر اور دو آئیکون کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔
٭ کھلاڑیوں کا تعین 20 اکتوبر کو ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔
٭ ڈرافٹنگ کے عمل میں شکیب الحسن، کوئنٹن ڈی کاک، آرون فنچ، کین ولیمسن، کیرین پولارڈ، راشد خان اور لاستھ ملنگا شامل ہوں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ، کرس گیل، ڈیوڈ وارنز، فاف ڈو پلیسی، کاگیسو راباڈا، بابر اعظم، محمد عامر، محمد حفیظ اور مچل سٹارک جیسے سپراسٹار کھلاڑی بھی ڈرافٹنگ کے عمل کا حصہ ہوں گے۔
٭ ایک بالر 20 گیندیں کروانے کا مجاز ہوگا جبکہ کپتان کی مرضی ہوگی کہ وہ اپنے بالر سے دس دس گیندیں کرکے دو بار بولنگ کروائے یا پانچ پانچ کرکے چار مرتبہ کروائے۔
٭ ہر دس گیندوں بعد اینڈ تبدیل ہونگے۔
پلیئرز ڈرافٹ میں 35 پاکستانی کھلاڑی رجسٹرڈ
پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ ریزرو پرائس 1 لاکھ پاونڈ محمد عامر کی مقرر
بابر اعظم، شاداب خان اور محمد حفیظ کی بیس پرائز 75 ہزارپاونڈ ہے
شاہد آفریدی کی ریزرو پرائس 1 لاکھ سے کم ہوکر 60 ہزار پاونڈ مقرر
شاہین آفریدی، فہیم اشرف، عثمان شنواری، شعیب ملک اور وہاب ریاض کی ریزرو پرائس 60 ہزار پاونڈ
محمد عباس، آصف علی اور عماد وسیم کی ریزرو پرائس 50 ہزار پاونڈ
عمراکمل، حسن علی ، حسین طلعت اور فخرزمان کی 40 ہزار پاونڈ ریزرو پرائس رکھی گئی ہے
محمد رضوان، اسد شفیق، یاسر شاہ، احمد شہزاد، حارث سہیل، سہیل تنویر اور امام الحق کی قیمت نہ لگی
کامران اکمل، افتخار احمد، محمد عرفان، جنید خان اور محمد نواز کی ریزور پرائس مقرر نہیں کی گئی
سیف بدر، میر حمزہ ، عدیل ملک، صہیب مقصود، اسامہ میر اور عامر یامین کی ریذرو پرائس بھی نہیں رکھی گئی
غیر ملکی کھلاڑیوں میں کرس گیل، مالنگا، راباڈا، سٹیوسمتھ، سٹارک اور ڈیوڈ وارنر کی ریزرو پرائس 1 لاکھ 25 ہزار پاونڈ
لیگ میں انگلیڈ کے علاوہ مختلف ممالک کے 240 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی
ای سی بی کے زیر اہتمام 100 گیندوں پر مشتمل منفرد ڈومیسٹک لیگ آئندہ سال جولائی اگست میں ہو گی
لیگ میں برطانیہ کے مختلف شہروں کی 8 ٹیمیں شرکت کریں گی
ہر ٹیم میں 3 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائیگا
پلیئرز ڈرافٹ تقریب 20 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے لندن میں ہو گی۔