کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 86 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایک تولہ سونا اب 86 ہزار 600 روپے جبکہ دس گرام سونا 74 ہزار 245 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالرز کمی کے بعد 1481 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔