Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2019 04:16pm

شہزادی کیٹ نے دورہ چترال میں اپنی ساس ڈیانا کی یادیں تازہ کردیں

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن ان دنوں پانچ روزہ شاہی دورے پر پاکستان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے دوسرے دن کا آغاز چترال سے کیا۔

دونوں شاہی مہمانوں نے اس موقع پر روایتی چترالی ٹوپی پہنی، شہزادی کیٹ نے یہ ٹوپی پہن کر اپنی ساس ڈیانا کی یادیں تازہ کردیں، ڈیانا نے بھی 1991 میں اپنے شاہی دورے میں یہ ٹوپی پہنی تھی۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو وادی بروغل کے ایک گلیشیئر پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے ڈاکٹر فرخ بشیر نے بریفنگ بھی دی۔

دورہ چترال میں لی جانے والی ان کی کچھ خوبصورت تصاویر ملاحظہ کریں۔

Read Comments