Aaj Logo

شائع 15 اکتوبر 2019 12:14pm

آزادی مارچ کھیلوں کی راہ میں رکاوٹ بن گیا، نیشنل گیمز ملتوی

پشاور: آزادی مارچ کھیلوں کی راہ میں رکاوٹ بن گیا، 26 اکتوبر سے پشاور میں ہونے والے نیشنل گیمز ملتوی کردیئے گئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کہتے ہیں کہ گیمز اب آئندہ ماہ 9 نومبر سے 14 نومبر کے درمیان ہونگے، دس ہزار سے زائد ایتھلیٹس گیمز کا حصہ ہیں جو تیاریوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب مشعل کا سفر بھی مختلف شہروں میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ گیمز کا شیڈول خیبر پختونخواہ حکومت اور پی او اے حکام کی مشاورت سے تبدیل کیا گیا۔

Read Comments