Aaj Logo

شائع 15 اکتوبر 2019 12:29pm

ادارے بند ہونے سے لڑکے خودکشی کا سوچ رہے ہیں، جاوید میانداد

کراچی: سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ادارے بند ہونے سے لڑکے خودکشی کا سوچ رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمانے والا ایک اور کھانے والے زیادہ ہوں تو زندگی مشکل ہوجاتی ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے، دوستی میں مصباح الحق کو تین تین عہدے تھما دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی پی ایچ ڈی میں نے کررکھی ہے، مجھ سب رابطہ کریں ہر مسئلے کا حل بتاؤں گا، یہ سب ایک گول دائرے میں گھوم رہے ہیں۔

شارجہ کے ہیرو نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کسی کی جاگیر نہیں ہے، ایک بندے کو لاکھوں روپے دے رہے ہیں اس میں زیادہ لوگوں کو روزگار دیں۔ لوٹ مچی ہوئی ہے جو اتنی بھاری تنخواہ مصباح کو دے رہے ہیں۔

جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ کوچز پر کرکٹ چل رہی ہوتی تو کوچ ہی کھیل رہے ہوتے، کھلاڑیوں کو ایک اچھا گائیڈ چاہیئے جو انہیں صحیح سمت میں چلا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بنیاد کمزور ہے تو وہ کیسے آگے بڑھیں گے، سرفراز کے علاوہ کوئی اچھا آپشن ہے تو اسے ضرور موقع دیں۔

جاوید میانداد نے کہا کہ نائب کپتان ہی قیادت کیلئے دوسرا آپشن ہوتا ہے۔

Read Comments