کراچی: قاتل مچھر کراچی میں لوگوں کی جان کا دشمن بنا ہوا ہے، آج بھی ڈینگی کا شکار ایک خاتون دم توڑ گئیں۔
اجمیر نگری کی رہائشی خاتون نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، ڈینگی سے ایک ہی خاندان کے تین افراد متاثر ہوئے۔ دو افراد تاحال نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کراچی میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی، رواں سال سندھ میں 5200 سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں صرف کراچی میں 5 ہزار لوگ وائرس کا شکار ہوئے۔