کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے رینجرز نے کمر کس لی، شہر کے متعدد مقامات پر اسنیپ چیکنگ اور پیٹرولنگ شروع کردی گئی، ڈی جی رینجرز نے بھی رات گئے شہر کا دورہ کیا۔
کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز ہوجائیں تیار، ڈاکوؤں کو بند کرنا ہوگی اب اپنی لوٹ مار۔ رینجرز نے جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا۔
اے ٹی ایم کے آس پاس کے علاقوں اور حساس علاقوں کی نگرانی جاری ہے۔
پولیس اور رینجرز نے اہم شاہراہوں سمیت 100 سے زائد اہم مقامات پر اسنیپ چیکنگ شروع کردی۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بھی رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے امن وامان بالخصوص اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی جی رینجرز نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔
کراچی میں دن میں بھی رینجرز چوکس ہے۔