Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2019 07:00pm

خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ‘جیٹ فائٹر پائلٹ’ بن گئی

لوئردیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پاکستان ائیر فورس میں بطور جیٹ فائٹر پائلٹ منتخب ہوگئی۔

لوئردیر میں پہلی بار خاتون پاکستان ائیرفورس میں بطور جیٹ فائٹر پائلٹ منتخب ہوئیں تو اہلیان دیر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا کافی اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ائیر فورس میں بطور جیٹ فائٹر پائلٹ منتخب ہونے والی کائنات جنید کا تعلق لوئر دیر کے علاقہ بلامبٹ سے ہے، ان کے والد احمد جنید پاکستان ائیر فورس سے ریٹائرڈ پائلٹ ہیں۔

خاندانی زرائع کے مطابق کائنات جنید پاکستان کی بیٹی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختیار سے انتہائی متاثر تھی، اہلیان دیر نے کائنات جنید کو اس کامیابی پر دیر کی بیٹی قرار دیا ہے۔

Read Comments