گٹکا کھانےکابڑھتارجحان نوجوا نوں کوموت کےمنہ میں لے جارہا ہے، اسپتالوں میں یومیہ ایک درجن سےزائد مریض رپورٹ ہورہے ہیں، طبی ماہرین نےبھی تشویش کااظہارکیاہے۔
گٹکاکھانےکابڑھتا رجحان نوجوانوں کوموت کے منہ میں لے جارہاہے حکومت کی جانب سے اس پر پابندی تو ہے لیکن اس کے خرید و فروخت جاری ہے جس سے یومیہ درجنوں مریض منہ کے کینسرمیں مبتلا ہورہےہیں اور ایک اذیت کے ساتھ موت کے منہ میں جارہے ہیں۔
سرکاری اسپتالوں میں وسائل کی بھی کمی تاہم سرکاری اسپتالوں میں اس حوالے سے وارڈ بھی مختص کردیئے گئے اور ان کی جانب آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے ۔
پاکستان میں منہ کا کینسر شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور اس میں سب سے اہم کردار گٹکا، ماوا، مین پوری کا ہے جس کی روک تھام ہی سب سے اہم اقدام ہے۔