Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2019 03:00pm

مودی سرکار اوچھے ہتکھنڈوں پر اترآئی،  شہریوں کو ملائیشین تیل سے محروم کرنیکی تیاری

مودی سرکار نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو ملائیشین تیل سے محروم کرنیکی تیاری شروع کردی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سچ برداشت نہیں ہوا ، اور مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں بولنے پر بھارت سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور اس نے اب ملائیشیا کی بعض درآمدات پر کو محدود کرنے یا کم کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے ۔

حکومتی اور انڈسٹری کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت ملائیشیا سے کچھ درآمدات محدود کرنے پر غور کررہا ہے جس میں پام تیل بھی شامل ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت کی جانب سے پام تیل کے علاوہ دیگر ملائیشین درآمدات میں  بھی کمی کی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حق میں بیان دینے پر ناراض ہے ۔

مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارت نے اس پر حملہ کرکے قبضہ کیا ہے اور بھارت کو چاہیئے کہ وہ اس معاملے کو حل کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ اقدامات کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت ملائیشیا کو سخت پیغام دینا چاہتی ہے اور اس مقصد کیلئے بھارتی حکام نے پام تیل کے متبادل تیل کی درآمد کیلئے یوکرائن، ارجینٹینا اور انڈونیشیا کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

دوہزار انیس میں گزشتہ نوماہ کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت نے ملائیشیا سے سب سے زیادہ چالیس لاکھ ٹن کے لگ بھگ پام تیل خریدار تھا۔

Read Comments