Aaj Logo

شائع 11 اکتوبر 2019 07:17pm

علی ظفر اور 12 سالہ مداح عروج فاطمہ کے 'لیلا او لیلا' کی ویڈیو جاری

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کی اپنی 12 سالہ کمسن مداح عروج فاطمہ کے ہمراہ گائے گئے 'لیلا او لیلا' گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

دو روز قبل علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اس کمسن گلوکارہ کو متعارف کروایا تھا۔ علی ظفر نے بتایا تھا کہ عروج کا تعلق بلوچستان سے ہے اور اس باصلاحیت کمسن گلوکارہ نے ان کے ساتھ بلوچی لوک میوزک 'لیلا او لیلا' گایا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Ok. So watch out for the very talented @uroojfatima88. She is only 12, from Balochistan, ready to rock it with the the classic Balochi folk melody “Laila O Laila”. Her first time in studio and she killed it! Stay tuned! #LailaOLaila #Balochistan #Balochi #Folk #melody #Pakistan #singer

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar) on

انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ اسٹوڈیو کی پہلی انٹری میں ہی عروج  نے کمال کر دیا۔

آج جب اس گانے کی ویڈیو جاری کی گئی تو تب بھی علی ظفر نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'آج نوجوان گلوکارہ ڈیبیو کرنے جارہی ہے، 12 سالہ عروج کا تعلق خوبصورت خطے بلوچستان سے ہے، اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ جان جائیں گے کہ خواہ لڑکا ہو یا لڑکی آپ کو اپنے دل اور خوابوں کی بات کیوں ماننی چاہیئے۔

یوٹیوب پر جاری ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک تقریباً ساڑھے 16 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں اور اسے کوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو 2 منٹ 53 سیکنڈز پر مشتمل ہے۔

Read Comments