پاکستان کووائٹ یا بلیک لسٹ میں ڈالنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کیلئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس بارہ اکتوبرسے ہورہا ہے ۔ چارروزہ اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد وزیراقتصادی امورحماد اظہرکی قیادت میں اتوارکو پیرس روانہ ہوگا ۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پلینری اجلاس بارہ سے پندرہ اکتوبرکے دوران پیرس میں ہوگا ۔ اجلاس میں وزیراقتصادی امورحماد اظہرکی قیادت میں پاکستانی وفد اتوارکو پیرس روانہ ہوگا۔
وفد میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ، اسٹیٹ بینک ، ایس ای سی پی، ایف بی آر، نیکٹا، ایف ۤآئی اے کے حکام شریک ہونگے ۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دی گئی چالیس نکات میں سے زیادہ ترپرعملدرآمد کرچکا ہے ۔
ایف اے ٹی ایف اجلاس کیلئے پاکستان نے اپنی دستاویزات پیش کردی ، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے منی لانڈرنگ سے متعلق پاکستان سے مزید سوالات پوچھے گئے تھے ۔
پاکستان مزید وضاحتیں پیرس اجلاس میں پیش کرے گا ۔ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے اکاؤنٹس اوراثاثوں کے بارے میں تفصیلات کی وضاحت ہوگی ۔