کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ایک تولہ سونا اب 87 ہزار 200 روپے جبکہ دس گرام سونا 74 ہزار 760 روپے کا ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز قیمت میں 200 روپے اضافے سے فی تولہ سونا 87 ہزار 400 روپے کا ہوگیا تھا تاہم آج وہی 200 روپے دوبارہ کم ہوگئے۔