کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مودی کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف ملک گیر سفر شروع کرکے آواز بلند کرنے والے محمد اسماعیل امن کی فاختہ لے کر لاہور پہنچ گئے۔شہریوں نے انہیں بے حد محبت اور پیار سے نوازا۔
کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے محمد اسماعیل امن کی فاختہ لے کر شور کوٹ سے لاہور پہنچ گیا۔ چار افراد پر مشتمل قافلہ اور یہ فاختہ بین الاقوامی برادی کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی جانب مبذول کروانے کیلئے آزاد کشمیر بھی جائے گا۔
شہریوں نے بھی شہری محمد اسماعیل کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے امن کا سفیر قرار دیا ہے۔
امن کی فاختہ نے آٹھ دن میں شور کوٹ سے لاہور تک کا سفر کیا ہے۔