Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2019 11:57am

بھارت میں ابھینندن کے نام پر فراڈ شروع

نئی دہلی: پاک فضائیہ کے ہاتھوں پَر کتروانے والے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان بھارت میں "ہیرو" مانے جاتے ہیں۔

ابھینندن بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہیں، تاہم دونو جگہ مقبولیت کی وجہ الگ ہے۔

اسی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ لوگوں نے ابھینندن کے نام کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا ہے، جس سے مسلسل ونگ کمانڈر سے جُڑی پوسٹس شیئر کی جا رہی ہیں۔

ٹوئٹر ہینڈل @Abhinandan_wc  کو ابھنندن ورتھمان کا اکاؤنٹ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، لیکن انڈین ائیرفورس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسے سرے سے خارج کیا ہے۔

انڈین ایئرفورس کا کہنا ہے کہ @Abhinandan_WC نام سے بنایا گیا ٹوئٹر اکاؤنٹ فرضی ہے۔ اس اکاؤنٹ سے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے ساتھ ونگ کمانڈر ابھینندن کی ایک تصویر بھی شیئرہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ابھینندن کے فیملی کی ایک تصویر بھی اسی اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے۔

فی الحال @Abhinandan_wc کو سسپینڈ کر دیا گیا ہے۔ لیکن dexxture__  نام کے دوسرے ہینڈل سے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان سے جُڑی معلومات مسلسل شئیرہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ IAF_Abhinanden @ اور Abhinandan_WCdr @ جیسے کئی دوسرے فرضی ٹوئٹر اکاؤنٹ اب بھی سرگرم ہیں۔

Read Comments