مودی سرکار پر اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے اور اب مودی حکومت کو آمر سے تشبیہہ دی جانے لگی ہے ۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے آخرکار حقیقت بتادی۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت آمرانہ ریاست بن گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے دور میں اختلاف کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جارہا ہے ۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت میں آزادی اظہار رائے ختم ہوگئی ہے اور یہ دنیا سے پوشیدہ نہیں رہا ہے۔
انہوں نے معروف شخصیات کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی مذمت کی۔ ان معروف شخصیات نے ہجومی تشدد کیخلاف مودی سرکار کو خط لکھا تھا جس میں زور دیا گیا تھا کہ حکومت اس کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔