Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2019 01:27pm

ہتک عزت کیس: میشا شفیع کے گواہان 10 اکتوبر کو ہر حال میں طلب

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے اداکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے گواہان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے دس اکتوبر کو طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کیس پر سماعت کی۔ میشا شفیع کی جانب سے گواہان آج سیشن کورٹ میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت دس اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہان ہر حال میں بیانات قلمبند کروانے کیلئے پیش ہوں۔

اداکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Read Comments