متحدہ عرب امارات رواں سال کے آخر تک پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
عرب میڈیا نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یو اے ای رواں سال کے آخر تک پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
سفیر کا کہنا تھا کہ یہ سرمایہ کاری آئل ریفائنری سیکٹر میں ہوگی ۔اوراس منصوبہ کا آغاز حب میں کیا جائے گا۔
اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ ریفائنری کی صلاحیت ڈھائی سے 3 لاکھ بیرل یومیہ ہو گی۔
اماراتی سفیر نے مزید کہا ہے کہ اس پروجیکٹ پر کئی اجلاسوں کا انعقاد ہوچکا ہے اور حتمی تفصیلات فائنل کی جارہی ہیں۔ مبادلہ پیٹرولیم کے سی ای او نے چند ماہ قبل پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا اور اس حوالے سے ان کی حکام سے ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔ اور اسکا افتتاح جلد کردیا جائے گا۔