لندن: برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لندن میں پرنس کریم آغا خان سے ملاقات کی جہاں شہزادی نے پاکستانی جیولری کا انتخاب کیا۔
ویسے بھی دنیا بھر میں شوبز سے وابستہ شخصیات پاکستانی ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات اور جیولری وغیرہ کو پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے پرنس کریم آغا خان سے ملاقات کی تقریب میں ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور اس کے ساتھ پاکستانی برانڈ 'زین' کی جیولری کا انتخاب کیا۔
پاکستانی برانڈ 'زین' نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ برطانوی شہزادی نے عید کلیکشن 2019 میں سے جیولری پسند کی اور ان کا پاکستانی برانڈ کی جیولری پہننا اعزاز کی بات ہے۔
واضح رہے برطانوی شاہی محل کی جانب سے گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ 14 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ 14 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، برطانوی شاہی محل نے اعلان کردیا۔
برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
برطانوی شاہی محل کی جانب سے سوشل میڈیا پر تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔
🇵🇰 The Duke and Duchess of Cambridge will attend a special event at the Aga Khan Centre on 2nd October, hosted by His Highness The Aga Khan.
The event falls ahead of TRH’s official visit to Pakistan, which will take place between 14th - 18th October. pic.twitter.com/fc0ZyuyLKs
— Kensington Palace (@KensingtonRoyal) September 20, 2019