لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئیں۔
محمد یوسف کے مطابق ان کی والدہ 5 ہفتوں سے شدید علیل تھیں اور وہ بیماری کے دوران انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہیں۔
سابق کپتان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج میں نے اپنی والدہ (اپنی دنیا) کو کھو دیا۔
Lost my world(my mother) today
Kindly recite Surah Fatiha for the departed soul and do remember her in your prayers.
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) October 2, 2019
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں والدہ کیلئے سورہ فاتحہ پڑھنے اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستان کی جانب سے 90 ٹیسٹ، 288 ون ڈت اور تین ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انہیں ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔