بھلوال: دو لڑکیاں آپریشن کے بعد لڑکا بن گئیں، والدین خوشی سے نہال ہیں۔
بھلوال کے علاقہ سلطان پور کی رہائشی بارہ سالہ طاہرہ اور سولہ سالہ ندا آپریشن کے بعد لڑکا بننے پر بہت خوش ہیں، دونوں کے نام بھی تبدیل کردیئے گئے۔ طاہرہ کا نام اب طاہر جبکہ ندا کا نام نوید رکھا گیا ہے۔
ان بچوں کے والد سعودی عرب میں مقیم ہیں، پہلے یہ صرف پانچ بہنیں ہی تھیں تاہم آپریشن کے بعد دو بیٹے ملنے پر پورا کنبہ بہت خوش ہے۔
علاقے کے لوگ بھی خوش نظر آتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اب یہ بچے والدین کا سہارا بنیں گے، طاہر اور نوید کو اب لڑکیوں کے اسکول کے بجائے لڑکوں کے اسکول بھیجنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔