وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 8 ماہ سے گرفتاری کی خبریں سن رہے ہیں، پیپلزپارٹی گرفتاریوں سے نہیں گھبراتی۔ اپنے جواب سے نیب کو مطمئن کردیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا گرفتاری کے باوجود آغا سراج درانی، فریال تالپور اور دیگر اسمبلی کے رکن ہیں۔ ایک سوال پر مراد علی شاہ نے کہا یہ فیصلہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے کرنا ہے،کون کب وزیراعلیٰ سندھ ہوگا۔
اس موقع پر تحریک انصاف سندھ کے رہنما ڈاکٹر بندے لغاری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔