Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2019 08:40pm

ڈالر کی قیمت کے تعین کیلئے آئی ایم ایف نے کوئی ہدف نہیں دیا،گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کہتے ہیں حکومتی کوششوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہورہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے تو عالمی برادری سے بار بار مالی امداد لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ڈالر کی قیمت کے تعین کے لیے آئی ایم ایف نے کوئی ہدف نہیں دیا۔ مارکیٹ کی بنیاد پر قیمت کا تعین ہورہا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے بزنس ریکارڈر کو خصوصی انٹرویو دیا، جس میں رضا باقر کا کہنا تھا کہ معیشت کی سمت درست ہوگئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی کم ہورہا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ  2015میں جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا صرف ایک فیصد تھا، 2018میں دو ارب ڈالر ماہانہ تک پہنچ گیا تھا ۔ ہماری کوششوں سے کم ہوگیا۔

ڈاکٹر رضا باقر نے بتایا کہ صرف پاکستان کی برآمدی مالیت ہی نہیں کم ہورہی ۔ حریف ممالک کی صورتحال بھی ایسی ہی ہے، چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے بولے شرح مبادلہ میں استحکام اہم چیلنج ہے۔ بینکوں سے مشاورت کرکے بتادیا کہ اب مرکزی بینک ڈالر کی قیمت طے نہیں کرے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر زیادہ ہوں گے تو معاشی بحران کے باوجود عالمی برادری سے مالی امداد لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Read Comments