Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2019 08:52pm

کراچی: بارش، کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

کراچی میں بارش میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 24 گھنٹے کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی جس میں تین بچے بھی شامل ہیں ۔

کے الیکٹرک کی قاتل تاریں آج پھر قیمتی زندگیاں نگل گئیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 7 شہری جان سے چلے گئے۔

کے الیکٹرک بن گئی قاتل الیکٹرک، دوڑتے کرنٹ نے پھر چار زندگیوں کی ڈور کاٹ ڈالی۔ سائٹ ایریا میں قاتل تاروں نے موٹر سائیکل پر جانے والے عبدالمنان اور عبدالرؤف کو جکڑ لیا، دونوں سگے بھائی تھے۔

اورنگی ٹاؤن کے ذیشان کی زندگی بھی کرنٹ نے نگل لی۔ لیاری کھڈا مارکیٹ کا رہائشی اسلم بھی کرنٹ لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔

کلفٹن بوٹ بیسن میں سڑک کنارے تار ٹوٹنے سے 20 سالہ صائمہ اور تین ہٹی کے قریب 14 سالہ سلمان بھی کرنٹ کی زد میں آگئے۔

بروقت طبی امداد ملنے پر دونوں کی زندگیاں بچالی گئیں۔

ہجرت کالونی میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔  جاں بحق بچے کی شناخت ارمان کے نام سے ہوئی۔

Read Comments