Aaj Logo

شائع 27 ستمبر 2019 12:23pm

سعودی حکومت کا پہلی بار سیاحتی ویزا پالیسی کا اعلان

 سیاحت کے فروغ کےلئے سعودی حکومت نے پہلی بار سیاحتی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا۔کل سے آن لائن ٹورسٹ ویزا کےلئے درخواستیں کھولے گا۔

 سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  نے ویژن 2030جاری کردیا۔

 سیاحت کے فروغ  کےلئے سعودی عرب نے پہلی بارسیاحتی ویزا پالیسی جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

 سعودی عرب میں کل سے آن لائن سیاحتی ویزا کے لئے درخواستیں وصول کی جائیں  گی۔49 ممالک کے شہریوں کو مملکت  کا دورہ کرنے کی اجازت مل سکے گی۔

 حکام کا کہناہے کہ اقدام کا مقصد معیشت کو مزید  مستحکم کرنا۔ریاست کا تیل پرسے انحصار کم کرنا  اور دنیا کو سعودی عرب کی خوبصورتی دکھانا ہے۔

Read Comments