کراچی کے علاقے ناظم آباد میں موبائل فون نہ ملنے پر 20 سالہ لڑکی نے موت کوگلے لگالیا،ماں باپ نے مفلسی کے باعث خواہش پوری نہ کی تو ملائکہ نے پھندالگاکرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔
موبائل فون نہ ملنے پر 20 سالہ لڑکی نے موت کوگلے لگالیا۔ماں باپ نے مفلسی کے باعث خواہش پوری نہ کی توملائکہ نے پھندالگاکرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق متوفیہ نے ماں باپ سے کئی بار موبائل دلوانے کاکہا تاہم معاشی حالات کے باعث ماں باپ جواں بیٹی کی خواہش پوری نہ کرسکے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ خواہش ضد میں بدلی تو ملائکہ نے خودکشی کی، غریب والدین بغیرقانونی کارروائی کے بیٹی کی لاش گھرلے گئے۔