Aaj Logo

شائع 26 ستمبر 2019 01:14pm

سلامتی کونسل کی حافظ سعید کو منجمد بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو منجمد بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔

  حافظ محمد سعید  کی جانب سے سلامتی کونسل میں درخواست دی گئی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے واحد کفیل ہیں،  ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں جن کے باعث انہیں اہل خانہ کی کفالت میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا انہیں روزمرہ اخراجات کےلیے اپنے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دی جائے۔ جس پر سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نے درخواست منظور کرتے ہوئے حافظ سعید کو بنیادی ضروریات کےلیے منجمد اکاؤنٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت  دے دی۔ اقوام متحدہ کی ہدایت پرحافظ سعید کے تمام اکاوَنٹس منجمد ہیں۔

Read Comments