Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2019 07:14am

حسن منہاج نے بھارت کی منافقت بےنقاب کردی

معروف امریکی کامیڈین اور میزبان حسن منہاج نے بھارتیوں کی جانب سے اعزاز پر مزاح بناڈالا۔

حسن منہاج امریکا میں ٹیکساس میں مودی کی ریلی میں شرکت کیلئے وینیو کے باہر موجود تھے تاہم ان کو اس تقریب میں  شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

اب ایک انٹرویو میں حسن منہاج نے اس واقعے سے متعلق بتایا ، ان کا کہنا تھا کہ جب ان کو مودی کی ریلی کا پتہ چلا کہ اس کا افتتاح امریکی صدر ٹرمپ اپنی تقریر سے کرینگے تو وہ پھولے نہ سمائے۔

حسن منہاج نے مزید بتایا کہ ان کو بعدازاں بتایا گیا مودی کے پیٹریاٹ قانون  پر تقنید کے باعث اس ریلی میں شرکت سے روکا گیا ہے۔

حسن منہاج نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ تقریب میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کےبعد انہوں نے باہر ہی موبائل پر لائیو اسٹریمنگ پر اسکو دیکھنا شروع کیا تو تقریب میں امریکا کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دینے پر بھارتی نژاد امریکیوں کو اعزازات سے نوازا جارہا تھا اور انہوں نے موبائل فون پر دیکھا کہ اس تقریب میں ان کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ہے جبکہ انہی نے انکو اس تقریب سے باز بھی رکھا تھا۔

حسن منہاج نے اس تقریب کا مزید مزاح بناتے ہوئے بتایا کہ وہ اعزاز ایسا تھا کہ جیسے بھارتی کہہ رہے ہوں ہمیں تم پر فخر ہے لیکن ہمیں تم پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ حسن منہاج ٹیکساس میں بھارتی وزیراعظم مودی کی ریلی میں شرکت کیلئے پہنچے تھے لیکن ان  کو مزید عملے کیلئے جگہ نہ ہونے اور پریس کی دستاویزات کی عدم موجودگی  کا بہانہ بناکر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Read Comments