مدھیا پردیش: بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 21 ٹرینر طیارہ گوالیار ائیربیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ دونوں پائلٹ جن میں ایک گروپ کیپٹن اور دوسرا اسکواڈرن لیڈر تھے، محفوظ رہے۔
Madhya Pradesh: MiG 21 Trainer aircraft of the Indian Air Force crashed in Gwalior, today. Both the pilots, including a Group Captain and a squadron leader, managed to eject safely. pic.twitter.com/Gdmik5RhTN
— ANI (@ANI) September 25, 2019
انڈین ائیرفورس ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ اپنی روٹین کی پرواز پر تھا کہ صبح 10 بجے حادثے کا شکار ہوگیا۔ حکام نے واقعے کی مکمل انکوائری کے احکامات جاری کردئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاپتا طیارہ شاید خلائی مخلوق نے اغوا کیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
اس سے قبل بھی اگست میں بھارت کا سُو-30 فائٹر جیٹ طیارہ آسام کےشہر تیز پور میں گِر کر تباہ ہوگیا تھا۔
بھارت کے دفاعی ترجمان ونگ کمانڈر راتناکر سنگھ نے بتایا کہ جہاز معمول کے ٹریننگ مشن پر تیز پور بیس سے اڑا تھا۔ جہاز میں سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ نےکراچی سے اُڑنے والا طیارہ اتارلیا
ترجمان نے مزید کہا کہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دےدیا گیا ہے۔
Video of Indian Air Force Sukhoi Su-30MKI Fighter jet crashed after a technical malfunction in Assam’s Tezpur- See Details: https://t.co/JmIIzaBuSd#iaf #SU30 #SU30MKI#PLANECRASH pic.twitter.com/VBIhUB05uz
— Fighter jets World (@FJW_Aviation) August 8, 2019
واضح رہے کہ بھارت 2016 سے اب تک اپنے 30 کے قریب مختلف لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز کھو چکا ہے، جن میں دو ووہ طیارے بھی شامل ہیں جو پاکستان نے گرائے تھے۔