مشہور داستاں ہیررانجھا کے خالق سید وارث شاہ 1722میں شیخوپورہ کے علاقہ جنڈیالہ شیر خان میں پیدا ہوئے، آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی پھر تصوف کی اعلیٰ تعلیم کیلئے آپ نے پاکپتن اور قصور کا سفر کیا,اسی دوران انہوں نے داستان ہیررانجھا کی ابتداء کی،جوتصوف، معرفت اور پنجابی کلچر کی ایک عمدہ تصنیف اور لازوال داستان ہے۔ یوں تو ہر دور کے مشاہیر نے ہیررانجھا کی اس لازوال داستان عشق پر قلم کو حرکت دی۔ مگر اس لازوال داستان کو جو رنگ "وارث شاہ"کی شاعری نے دیا ایسا فن کمال اور کسی شاعر کو نصیب نہیں ہو سکا۔ عرس میں ملک بھر سے ہزاروں زائرین شرکت کرتے ہیں ۔اس موقع پر پنجابی مشاعرے ،ہیرخوانی کے مقابلے کبڈی میچ ،صوفی نائٹ کے علاوہ فیملی فیسٹیول کے پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اس کے علاوہ سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔