Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2019 07:05pm

افغان فورسز کی شادی کی تقریب پر فائرنگ اور بمباری، 40 جاں بحق

افغان فورسز  کی ایک شادی کی تقریب پر  فائرنگ اور بمباری سے چالیس شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

حکام نے اس کارروائی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کارروائی افغان صوبے ہلمند میں فورسز کی جانب سے کی گئی ہے۔

افغان حکام کےمطابق موسی کلہ میں جنگجو ایک گھر کو خودکش بمبار کی ٹریننگ کیلئے استعمال کررہے تھے جو کہ شادی والے گھر کے پڑوس میں واقع تھا۔

دو سینئر صوبائی حکام نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب افغان فورسز نے شادی والے گھر پر حملہ کیا تو کارروئی کے دوران تقریب میں شریک چالیس افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے جن میں بارہ بچے بھی شامل ہیں ۔

سلیم نامی شخص کا تعلق شادی ہونے والے گھر سے ہے اور اس نے کہا ہے کہ افغان فوج کی کارروائی کے دوران رسم حنا جاری تھی اور ہمارے خاندان کے بعض افراد گھر کے اندر اور بعض گھر کے باہر موجود تھے، اور فورسز کو اس بات سے آگاہ بھی کیا گیا تھا کہ ہمارے تعلق کسی بھی جنگجو گروپ سے نہیں ہے۔

Source: Reuters

Read Comments