کراچی: خطرناک وائرس ڈینگی نے ملک بھر میں اپنے پنجے گاڑ لیے، متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے تجاوز کرگئی۔
راولپنڈی میں ایک شخص چل بسا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈینگی سے نمٹنے میں غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو تبدیل کردیا۔
بچے بڑے سبھی خطرناک وائرس کا شکار ہیں، پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سمیت ہر شہر میں ڈینگی سر اٹھانے لگا۔
راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں اٹک کا رہائشی چل بسا، جڑواں شہروں میں 209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2286 تک جاپہنچی۔
خیبرپختونخوا میں 2073 کیسز رپورٹ ہوچکے، پشاور سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 1300 سے تجاوز کرگئی۔
کراچی میں رواں سال ڈینگی سے 1800 افراد متاثر ہوئے اور تاحال 10 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ بھر میں ڈینگی متاثرہ افراد کی تعداد 2240 ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے انسداد ڈینگی کیلئے اقدامات نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو تبدیل کردیا۔