الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سے 31 دسمبر تک سالانہ گوشوارے مانگ لئے ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غلط گوشوارے نکلنے پر ارکان کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی سے مالی سال 2018-19 کے گوشوارے مانگ لئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی گوشوارے 31 دسمبر تک جمع کرائیں۔ ارکین اپنے اور زیر کفالت اہل خانہ کے گوشوارے جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غلط گوشوارے نکلنے پر ارکان کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔