امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے (سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی) کی سابق خاتون جاسوس کانگریس کی نشست حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں اور ان کی انتخابی مہم کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
ویلری پلیم ایک ڈیموکریٹ ہیں کو نیو میکسیکو کی تیسرے ضلع سے امریکی کانگریس کی نشست کی امیدوار ہیں۔ سابق جاسوس ویلری پلیم کا کہنا ہے کہ میں انتخابات میں اس لئے حصہ لے رہی ہوں کیونکہ ہم قومی سلامتی، ہیلتھ کئیر اور خواتین کے حقوق میں مسلسل پیچھے ہوتے جارہے ہیں۔
ویلری پلیم کی خفیہ شناخت بش انتظامیہ کے افسران کی جانب سے افشاں کردی گئی تھی۔ پلیم کا کام دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا تھا۔ ویلری کا کہنا ہے کہ دنیا کے ہر گرم محاذ پر میری تعیناتی رہی ہے۔ میری شناخت ڈک چینی کے چیف آف اسٹاف اسکوٹر لبی نے میرے کاوند سے بدلہ لینے کیلئے ظاہر کردی تھی۔
Former CIA operative Valerie Plame is running for Congress — and her campaign video is breaking the internet pic.twitter.com/h2M9V7enFU
— NowThis (@nowthisnews) September 18, 2019
واضح رہے کہ امریکا میں ایک جیوری نے نائب صدر ڈک چینی کے سابق اہل کارلیوس اسکوٹر لبی کو پانچ میں سے چار الزامات کے تحت مجرم قرار دے دیا تھا۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیوری نے لبی کوسی آئی اے کی اعلیٰ عہدے دار کی خفیہ شناخت کو افشاں کیے جانے کی چھان بین کے دوران دروغِ حلفی اور انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات میں مجرم پایا۔
لبی پر الزام تھا کہ اس نے امریکی کی ایک گرینڈ جیوری اور ان وفاقی تفتیش کاروں کے سامنے جھوٹ بولا تھا جو یہ پتا چلانے کی کوشش کر رہے تھے کہ سی آئی اے کی درپردہ افسر ویلری پلیم کی شناخت کو کس نے افشاں کیا تھا۔
پلیم سابق سفارت کار جوزف ولسن کی اہلیہ ہیں۔جو 2003ء میں عراق پر فوج کشی کے خلاف بش انتظامیہ کے استدلال پر کھلم کھلا نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔56سالہ لبی کو اس جرم پر تیس سال تک قید اور دس لاکھ ڈالر سے زیادہ جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔