سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
نیب نے خورشید شاہ کو خط لکھ کر آج طلب کر رکھا تھا،خورشید شاہ نے نیب سکھر آفس میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔
خورشید شاہ کی گرفتاری سے متعلق نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو آ گا ہ کر دیا۔
سابق اپوزیشن لیڈر کو ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سینیٹ میں کشمیر کاز پر ایک کانفرنس کے دوران اطلاع ملی کہ خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کرلیا، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
وزیراعلی نے مزید کہا کہ اگر ان کیخلاف کوئی تحقیقات تھیں بھی تو کیا وہ ملک سے کہیں بھاگے ہوئے تھے،حکومت نے گرفتار کرکے غلط کیا۔