نیویارک: اپنی خوبصورتی کے باعث لاکھوں شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی ہالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ کیسینڈرا کاس کے بارے میں حیران کن انکشاف ہوا ہے، جس کے مطابق وہ لڑکی نہیں بلکہ ایک خواجہ سرا ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیسینڈرا پیدائشی طور پر ایک لڑکا تھیں، جب وہ 18 سال کا ہوئے تو خود کو خوبصورت لڑکی بنانے کا فیصلہ کیا اور سرجری کے ذریعے اپنے عوارض اور خدوخال تبدیل کروانے لگے۔ آج انہیں دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ کبھی لڑکا تھیں۔ اب تک وہ اپنے جسم کو تبدیل کروانے پر اڑھائی لاکھ ڈالر خرچ کر چکی ہیں اور ایک انتہائی خوبصورت اور دلکش خاتون بن چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیسینڈرا امریکی ریاست آئیوا کے شہر ڈیس موئنیز میں پیدا ہوئیں۔ جب انہوں نے لڑکی بننے کا فیصلہ کیا تو ان کے گھر والوں نے ان سے لاتعلقی اختیار کرلی اور وہ سامان باندھ کر فلوریڈا آگئیں۔ یہاں آکر انہوں نے نئی زندگی کا آغاز کیا اور آج بطور رقاصہ و اداکارہ خود کو منوا چکی ہیں۔ ان کے جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں ہے جس کی انہوں نے سرجری نہ کروا رکھی ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ میں شروع سے جانتی تھی میں ایک عورت ہوں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ میں بچپن سے ہی کیسینڈرا بننا چاہتی تھی۔ میں بچپن میں ہی گڑیا سے کھیلتی تھی اور لڑکیوں جیسے کپڑے پہنتی تھی۔ اب میں ایک خوبرو خاتون ہوں اور اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔ مجھے امید ہے کہ دوسرے لوگ بھی میری کہانی سے متاثر ہوں گے۔