قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم کا وطن واپسی پر استقبال نہ ہونے پر پوری قوم کی طرف سے معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بحیثیت ملک بیدار ہونے کیلئے منہ پر حقیقت کا مکا مارنے کی ضرورت ہے۔ باکسرمحمد وسیم دبئی سے پروفیشنل باؤٹ جیت کروطن واپس لوٹے لیکن ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے کوئی نہیں آیا۔ Im not fighting to get istaqbals at the airport. Im fighting so that Pakistan gets good Istaqbal all over the world. Every fight, every camp, every training, every tour, is another opportunity for me to show the boxing world the world class boxing talent Pakistan has https://t.co/JQY3EI2xu7 — Muhammad Waseem (@MWaseemOfficial) September 15, 2019 ٹوئیٹ میں شکوہ کیا کہ وہ فائٹ اسلئے نہیں کرتے کہ ائیرپورٹ پراستقبال ہو، بلکہ اس لئے کرتے ہیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کی عزت ہو۔ وسیم اکرم نے جوابی ٹوئیٹ میں پوری قوم کی جانب سے محمد وسیم سے معافی مانگی، ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ہمیں بیدار ہونے کیلئے منہ پر حقیقت کا مکا مارنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ مکا ہمیں یاد دلائے کہ اپنے ہیروز کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیئے۔ I apologise on the behalf of Pakistan, Sometimes we as a country need to be “smacked on the face” with the fist of reality to wake us up and remind us how we should be treating our hero’s. I’m picking you up from the airport next time myself! Massive congratulations on the win! https://t.co/i7K1S4l2jx — Wasim Akram (@wasimakramlive) September 15, 2019 سابق فاسٹ بولر نے اپنے ٹوئیٹ میں وسیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سے وہ خود انہیں لینے ائیرپورٹ جائیں گے، فائٹ جیتنے پر ڈھیروں مبارکباد قبول کریں۔ واضح رہے کہ باکسر محمد وسیم نے پہلے ہی راؤنڈ میں اپنے حریف کو ناک آؤٹ کرکے پروفیشنل باؤٹ اپنے نام کی تھی۔