نوبل انعام یافتہ تین شخصیات نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے یہ مطالبہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بھارت میں اقلیتوں پر حملوں اور گجرات میں خوفناک قتل عام کے تناظر میں کیا ہے۔
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے نام اپنے مشترکہ خط میں میئرڈ میگوائر، توكل عبد السلام خالد كرمان اور شیرین عبادی نے سخت تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارت میں خطرناک اور بدترین انتشار پھیل گیا ہے جس سے انسانی حقوق اور جمہوریت بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
اس خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آسام کے صوبے اور مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویش کا باعث ہے۔
اس تمام تر صورتحال کو واضح کرنے کے بعد تینوں شخصیات نے فاؤنڈیشن سے درخواست کی کہ وہ بھارتی وزیراعظم سے اپنا اعزاز واپس لے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے ایک واضح اور مضبوط پیغام ملے گا کہ اس فاؤنڈیشن نے سب کیلئے مساوات، انصاف انسانی حقوق کے مقاصد سنجیدگی سے لیا ہے اور وہ ان اقدار کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔