سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن اور ممبر صوبائی اسمبلی فریال تالپور اب سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گیں۔ عدالت نے اجازت دے دی۔
ممبر صوبائی اسمبلی سندھ فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد سے متعلق دائر درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے کی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی۔ عدالت نے حکم دیا اسپیکر سندھ اسمبلی کے آرڈز پر عمل درآمد کیا جائے ۔ جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔