پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے دورہ کے لیے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
سرفراز احمد کو 2016 میں ٹی 20 کپتان مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد 2017 میں انہیں ون ڈے ٹیم اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی سونپی گئی۔
سرفراز کی کپتانی میں پاکستان نے 13 ٹیسٹ، 48 ون ڈے اور 34 ٹی 20 میچ کھیلے جن میں سے اسے بالترتیب 4، 26 اور 29 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی۔
پہلی بار نائب کپتان بننے والے بابر اعظم کا شمار پاکستان کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ وہ ون ڈے میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین ایشین بلے باز ہیں۔
بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں 16 ویں، ون ڈے میں تیسری اور ٹی 20 میں پہلے نمبر موجود ہیں۔
سرفراز کو کپتان برقرار رکھنے اور بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ قومی ٹیم کے نئے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی سفارش پر پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کیا۔