Aaj Logo

شائع 12 ستمبر 2019 01:43pm

پارلیمنٹ:اپوزیشن کا شدید احتجاج، صدر کی تلقین

صدر مملکت عارف علوی کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے نعرے بازی کی ہے اور شدید احتجاج کیا ہے۔احتجاج کے دوران  جاری خطاب کے دوران صدر عارف علوی اپوزیشن کواپنی بات سننے کی تلقین بھی کرتے رہے۔ 

صدر پاکستان عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، اس موقعے پر اپوزیشن نے ایوان میں کھڑے ہوکر نعرے بازی کی۔

صدرمملکت کے خطاب کے آغاز پراپوزیشن نے شور شرابا۔ اس دوران اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومتی ارکان بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے اپوزیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔

پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ نے اسپیکر ڈائس پر چڑھنے کی کوشش کی تو اسمبلی اسٹاف نے آغا رفیع اللہ کو اسپیکر ڈائس پر جانے سے روک دیا۔ تاہم اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔

اپوزیشن اراکین نے گرفتار ارکان پارلیمنٹ کی تصاویر اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اپوزیشن نے نیب کا کالا قانون نامنظور کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اپوزیشن اراکین نے گو نیازی گو کے نعرے بازی کی۔

اس موقعے پر پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی سابق صدرآصف زرداری کی تصویرایوان میں لے آئیں

   شگفتہ جمانی نے آصف زرداری کی تصویر کو نشست پر رکھ دیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران آصف زرداری، رانا ثناءاللہ، شاہد خاقان عباسی، سعد رفیق ، سینٹرکامران مائیکل ایوان میں موجود نہیں تھے۔

  ایوان میں ممبرزنے آصف زرداری، رانا ثناءاللہ اور سعد رفیق کی تصاویر  بھی اٹھا رکھی تھیں۔

اسیر اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر ن لیگ نے مشترکہ اجلاس میں شدید احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران  صدر مملکت نے کہا کہ آپ شور مچاتے جائیں اوربات بھی سنتے جائیں تواچھا ہوگا۔

Read Comments