ٹورنٹو: وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی درخواست کے بعد کینیڈین پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے صبح 10 بجے گورنر جنرل جولی پائٹے کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد اسے تحلیل کیا گیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد آئندہ الیکشن 6 ہفتے بعد ہونگے۔ عام انتخابات کی تاریخ 21 اکتوبر رکھی گئی ہے، الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر امید ہیں کہ وہ آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدہ سنبھال لیں گے۔