Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2019 12:58pm

پاک بھارت ویمن کرکٹ سیریز کا انعقاد کھٹائی میں پڑگیا

پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ویمن کرکٹ سیریز کا انعقاد کھٹائی میں پڑگیا، بھارتی بورڈ نے اجازت مانگی لیکن مودی حکومت نے چپ سادھ لی۔

پاکستان سے کرکٹ نہیں، بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ صورتحال، آئی سی سی ویمن ون ڈے چیمپئن شپ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔

سیریز کی میزبانی نومبر تک بھارت کو کرنی ہے، بھارتی بورڈ نے اپنی حکومت سے اجازت مانگ رکھی ہے لیکن مودی سرکارنے چپ سادھ لی۔

آئی سی سی کے مطابق دونوں بورڈز نے ہی معاملات طے کرنے ہیں، معاملہ آئی سی سی کے پاس آیا تو اسے حل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی بھارت سیریز نہ کھیل کر پوائٹنس پاکستان کودے چکا ہے۔

Read Comments