Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2019 04:34am

پاکستان کا افغان طالبان اور امریکی حکام سے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان اور امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کے مسئلہ کا حل سیاسی ہے، تمام فریقین جلد مذاکرات کی میز پر آئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل عرب کا کہنا ہے کہ پاکستان حالیہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کے تمام فریقین کو تحمل سے بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر زور دیا ہے، ہم مذاکرات کی جلد بحالی کے خواہاں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ پر تشدد کارروائیوں کی حوصلہ شکنی اور مذمت کی ہے، پاکستان نے مذاکرات کے تمام فریقین تحمل سے بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر زور دیا ہے، ہم نے مخلصانہ طور پرمشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں سہولت کارکا کردارادا کیا ہے اور تمام فریقین پر زور بھی دیا ہے کہ صبروتحمل اور مخلصانہ طریقہ سے امن عمل کو آگے بڑھایا جائے۔

Read Comments